Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرٹھ: امبیڈکر کا مجسمہ توڑنے پر دلتوں کا زبردست ہنگامہ

میرٹھ۔۔۔۔ لینن، پیریار اور شیاما پرساد مکھرجی کے بعد اب ہندوستان کا آئین مرتب کرنیوالے بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ منہدم کرنے پر دلتوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔دلتوں نے اس حرکت کو سازش قراردیا4ہزار آبادی والے گاؤں میں دلت سماج کے سینکڑوں لوگوں نے جمع ہو کرنعرے بازی شروع کر دی۔ گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی۔اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم انکر شریواستو اورموانہ کے سرکل افسر یو این مشرا نےموقع پر پہنچ کر حالات کوقابو میں کیا۔ دلتوں کی بھیڑ کو دیکھ کر انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر چھوٹا مجسمہ نصب کرادیا۔اس پورے واقعہ سے متعلق موقع پر موجود سومت جاٹو نے بتایا کہ ملک میں ایک خاص نظریہ کی حامل  حکومت قائم ہے جس کے کارکنوں کو آئین ساز شخصیت کے مجسمے کو توڑنے کی ہمت ہوگئی ہے، ملک بھر میں دلتوں پر حملے اور ان کا استحصال کیا جا رہا ہےلیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔وہاں موجود وجے تیاگی نے کہا کہ گاؤں میں سبھی لوگ اخوت و محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔ مجسمہ توڑنے کی  حرکت  باہرکے شرپسندعناصر نے کی ہوگی۔ گاؤں والوں کو اس مجسمہ سے کوئی تکلیف نہیں۔بعض لوگ پرُتشدد نظریہ رکھنے والی میرٹھ کی تنظیم نو نرمان سینا پرشکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں۔حالات کے پیش نظر علاقے میں پولیس فورس تعینات کردی گئی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
مزید پڑھیں:- - - -اقتدار کے نشے میں لینن کا مجسمہ توڑا گیا، انا ہزارے

شیئر: