Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت، سیفٹی اور معیار زندگی: کارکنوں کی رہائش کے انتظامات منظم کرنے کی ہدایت

کارکنوں کے لیے ہاؤسنگ کے لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کے تحت نیشنل پروگرام فار ڈیولپنگ گروپ ہاؤسنگ نے 250 سے کم کارکن رکھنے والے اداروں کو اپنے ملازمین کی رہائش کے انتظامات ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق یکم فروری 2027 تک درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کا یہ پروگرام صحت، سیفٹی اور معیار زندگی کو یقینی بنانے کےلیے مملکت میں کارکنوں کی رہائش کو منظم کرتا ہے۔
نے اداروں پر زور دیا  کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے کارکنوں کے لیے ہاؤسنگ کے لائسنس حاصل کریں یا ایسی رہائشی سہولتوں کا انتخاب کریں جو لائسنس یافتہ ہوں۔
 وزارت کا کہنا ہے وہ ادارے جن کے پاس کارکنوں کی رہائش کے لیے مقررہ معیار کے مطابق کمپاؤنڈ یا کیمپ نہیں ہیں وہ لائسنس یافتہ کیمپ یا کمپاؤنڈ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وزارت کے پلیٹ فارم کے ذریعے لائسنس حاصل کرنے کا عمل مکمل کرسکتے ہیں۔ مہلت کے بعد وزارت کی مقررہ ٹیمیں تفیشی کارروائیوں کا آغاز کریں گی۔
خیال رہے وزارت بلدیات و ہاؤسنگ نے دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے قومی پروگرام جاری کیا ہے جس کے تحت کارکنوں کی رہائش کے امور کو منظم کرنا اور انہیں مقررہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

 

شیئر: