Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگنیشیم کی کمی پٹھوں میں کھنچاؤ کا باعث‎

مسلز  میں کھنچاؤ ، مسلز  کا سکڑنا اوربل پڑنا  بلاشبہ میگنیشیم کی کمی کی علامات ہیں ۔ میگنیشیم  صحت مند پٹھوں  کے لئے بے حد ضروری ہے ۔ یہ  خون میں کیلشیم کے ری اپ ٹیک کو بڑھا کر مسلز  کو مضبوط بنانے اور اور پٹھوں میں کھنچاؤ کو کم کرنے  میں مدد دیتا ہے ۔ یہ  خون میں پوٹاشیم کے جذب ہونے کے عمل کو بھی تیز کر دیتا ہے جو پٹھوں کی مناسب کارکردگی کے لیے بے حد اہم ہے .
 اس کے علاوہ یہ اعصابی نظام میں درد کے رسیپٹرز کو بلاک کرکے پٹھوں کے درد میں آرام پہنچانے  کا باعثب بنتاہے  ۔ اگر آپ پٹھوں میں درد یا کھنچاؤ محسوس کرتے ہیں تو  پہلی فرصت میں اپنا میگنیشیم لیول چیک کروائیں . پٹھوں میں مستقل مروڑ اور  خاص طور پر آنکھوں کا پھڑکنا میگنیشیم کی کمی کے باعث ہوتا ہے . ایسی صورت میں میگنیشیم  سے بھرپور غذاؤں اور سپلیمنٹ کے ذریعے میگنیشیم کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں .
یہ بھی پڑھیں :چہرے پر سے مسام کیسے صاف کریں؟
 

شیئر: