Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے بالوں کے دلفریب ہیئر اسٹائل

چھوٹے بالوں کے ساتھ بینگز ہمیشہ اچھے لگتے ہیں  ۔ یہ اتنا آسان  ہیئر اسٹائل ہے کہ اسے سنبھالنے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی .  ماتھے اور  آئی براؤ کے ساتھ ساتھ مہارت سے کٹے  ہوئے بال چہرے کو جادوئی تاثر دیتے ہیں۔ 
اگر آپ کو نزاکت اور فیشن سنس کا بہترین امتزاج چاہیے تو کرلی آپ ڈو سے بہتر کیا ہو سکتا ہے ۔ بالوں کو گھنگریالے کریں اور اوپر اٹھا کر پونی ٹیل میں باندھ لیں .   اس سے نہ صرف بال خوبصورت لگتے ہیں بلکہ چہرے کے نقوش بھی شارپ اور دلکش محسوس ہوتے ہیں  . لمبے بالوں سے پریشان خواتین بوب ہیئرا سٹائل اپنا کر حسین و نوجوان نظر آ سکتی ہیں ۔ باب ہیئر کٹ میں کندھوں سے کچھ اوپر تک بالوں کی لمبائی رکھی جاتی ہے اگر آپ کے بال سیدھے ہیں تو وہ انہیں گھونگریالے انداز میں سجا لیں . بال  اور زیادہ دلکش نظر آئیں گے  لیکن   اگر آپ  باب  کٹ کو اپنی  لیے  زیادہ  ہی مختصر سمجھتی  ہیں تو لانگ باب ہیئر سٹائل آپ کی  مشکل حل کر سکتا ہے .  لانگ باب میں بالوں کی لمبائی کندھوں سے چند انچ نیچے تک رکھی جاتی ہے . اس کے علاوہ چھوٹے بالوں کا ایک اور بہترین اسٹائل ٹاپ ناٹ ہے .  یہ بے حد مقبول ہیئر ٹرینڈ بھی ہے .  بالوں کو سمیٹ کر سر پر جوڑا بنا لینا سننے میں جتنا عام ہے دیکھنے میں اتنا ہی خاص ہوتا ہے .  اس طرح موسم گرما میں بال سمٹے  رہتے ہیں اور سنبھالنا بھی مشکل نہیں ہوتا . 

شیئر: