ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں 18 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں جبکہ ہزاروں متاثرین خیمہ بستیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان خیمہ بستیوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ متعدد خیموں میں خواتین حمل سے بھی گزر رہی ہیں جبکہ کئی خواتین دیگر بیماریوں سے بھی متاثر ہیں۔ جلالپور سے اردو نیوز کے ادیب یوسفزئی کی ویڈیو رپورٹ