Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ارمینیا کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

’دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمہوریہ آرمینیا کے وزیرخارجہ ارارات میرزوئیان سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی و بین الاقوامی حالاتِ حاضرہ اور ان سے متعلقہ کوششوں پر گفتگو کی ہے۔
ملاقات کے بعد سعودی وزارتِ خارجہ اور جمہوریہ آرمینیا کی وزارتِ خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
 

شیئر: