Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرایوں کو کنٹرول کرنے کے ضوابط دیگر شہروں میں بھی لاگو ہو سکتے ہیں، ترجمان رئیل اسٹیٹ اتھارٹی

پراپرٹی سیکٹر میں کرایوں کے ضوابط سے مہنگائی میں بھی کمی کا امکان ہے(فوٹو، ایکس )
جنرل اتھارٹی فار رئیل اسٹیٹ کے ترجمان تیسر المفرج نے کہا ہے کہ پراپرٹی کے شعبے میں جاری کیے جانے والے ضوابط کے بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔
العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے المفرج کا کہنا تھا کہ ’اگر مملکت کے دیگر علاقوں میں بھی پراپرٹی کے شعبے میں کرایوں میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تو وہاں بھی کرایوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ضوابط لاگو کیے جاسکتے ہیں۔‘
ترجمان رئیل اسٹیٹ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ’اس میں شک نہیں ریاض شہر میں کرایوں کی مد میں ہونے والے غیرمعمولی اضافے ریکارڈ کیے گئے تھے اسی لیے اس رجحان کو ختم کرنے کےلیے نئے ضوابط جاری کیے گئے جس سے کرایوں اورمہنگائی میں بھی کمی واقع ہونے کی توقع ہے۔‘
خیال رہے کہ جمعرات 25 ستمبر سے حکومت نے ریاض شہر میں مکانوں اورکمرشل سیکٹر کے کرایوں کو کنٹرول کرنے کے لیے نئے ضوابط جاری کیے تھے جن کے تحت مالکان کو یہ اختیار نہیں ہوگا کہ وہ آئندہ 5 برس تک کرایوں میں اضافہ کر سکیں۔
کرایوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت ہرعمل کرتے ہوئے کرایوں کے حوالے سے نئے ضوابط کی منظوری جاری کی گئی تھی جن پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔
ضوابط کے مطابق مالک مکان بغیر جائز وجہ سے مکان خالی کرانے کا حق نہیں رکھتا، تمام کرایہ نامے ’ایجار‘ پیلٹ فارم پر رجسٹر ہونا ضروری ہیں۔

 

 

شیئر: