Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک فوج کے کارناموں پر دنیا حیران

صلا ح ا لدین حیدر۔۔ بیورو چیف۔۔ کراچی
  آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پھر ایک دفعہ اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی طرف بائونڈری restrictionsحد خاردار تاریں لگانے کا کام پورے زور و شور سے جاری ہے۔ اور اب دنیا ہمارا ساتھ نہیں دیتی ، تو ہم پر الزام تراشی بھی نہ کرے۔انہوں نے اس بات کو دھرایا کہ ہم اپنا کام پوری تندہی سے کررہے ہیں اور اب یہ دوسروں کا کام ہے کہ وہ ’’do more‘‘ یعنی باقی ماندہ ذمہ داریاں نبھائیں،صرف ہمیں الزام مت دیں۔
پاکستانی افواج نے بہت قربانیاں دی ہیں، اور اسے کئی شہادتوں کی وجہ سے ہمارے جوان اور افسران پہاڑی علاقوں کے تمام محل  وقوع سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں، ہم نے ہر جگہ سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے۔ پاکستان میں اب کوئی دہشت گرد کیمپ باقی نہیں بچا،ملک میں امن وسلامتی ہے، ہر جگہ سلامتی ہی سلامتی ہے۔
پاکستانی افواج نے وہ کام کیا جس پر دنیا حیران ہے، بے شک ہمارے ہزاروں لوگ مر گئے لیکن ہم نے آزادی کی قیمت ادا کردی ہے۔اس وقت بھی ہم اپنی دفاعی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
جنرل باجوہ نے اس بات پر افسوس کیا کہ ہندوستان ہمارے خلاف خفیہ کارروائیوں میں لگا ہوا ہے  اور افسوس تو یہ ہے کہ دوسرے ممالک بھی اس ساز ش میں شریک ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: