Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوبر کمپنی نے سیلف ڈرائیونگ کار کا نمونہ تیار کرلیا

نیویارک .... ٹرانسپورٹ کی دنیا میں نووارد لیکن تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی اوبر نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ایسی کاروں کی تیاری کا منصوبہ بنالیا ہے جو از خود ڈرائیو ہوگی اور مسافر اس میں بیحد آرام سے سفر کرسکیں گے۔ کمپنی نے ڈیزائن کے 2نمونے پیٹنٹ کی منظوری کیلئے بھیجدیئے ہیں۔اوبر کا کہناہے کہ مجوزہ کاروں میں چند جدید ٹیکنالوجیزکی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اسکا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بہت ساری کمپنیاں از خود چلنے والی گاڑیاں تیار کررہی ہیں۔ مگر اوبر کا کہناہے کہ اس نے جو گاڑی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اس میں بہت سے ان مسافروں کو بھی بڑی سہولت ہوگی جو بالعموم کسی بھی گاڑی پر چلنے کے بعد طبیعت کی خرابی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کبھی سر چکراتا ہے اور کبھی قے ہوتی ہے۔ اب اس نے جو نمونے تیار کئے ہیں اس کے مطابق مسافر بیحد آرام سے سفر کرسکے گا۔ یہ گاڑی جدید ترین ٹیکنالوجی ورچول ریئلٹی سے لیس ہوگی۔
 

شیئر: