Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند، فرانس مشترکہ بیان،رافیل کا کوئی تذکرہ نہیں

نئی دہلی .... ہند اور فرانس کے رہنماﺅں میں مذاکرات کے بعد جو مشترکہ بیان جاری ہوا ہے اس میں 36 رافیل لڑاکا طیارے ہند کو فروخت کرنے کے بارے میں کوئی ذکر نہیں حالانکہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے وزیراعظم مودی کیساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی معاہدہ اسٹراٹیجک پارٹنر شپ میں اہم کردارادا کریگا۔ ہندوستانی ذرائع کا کہناہے کہ رافیل طیاروں کی ڈلیوری اس وقت شروع ہوگی جب فریقین جیتا پور کے ایٹمی ری ایکٹرز کے معاہدے کا حتمی سمجھوتہ کرینگے۔ رافیل معاہدہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب کانگریس ، بی جے پی پر اس معاملے پر شدید نکتہ چینی کررہی ہے جبکہ بی جے پی نے الزام مسترد کردیا۔

شیئر: