Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے کیبل اور پارٹس چرانے والا گروہ گرفتار

جازان..... قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے صبیاءکمشنری میں گاڑیوں کے پارٹس اور بجلی کے کیبل چرانے والے 7 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتا رکر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کمشنری میں ایک گروہ چوری کی وارداتوں میں مصرو ف ہے ۔ ملزمان تانبے کے کیببل اور گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس چرا کر انہیں اسکریپ کے طور پر فروخت کر دیتے ہیں ۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی نگرانی شروع کردی تاکہ انہیں رنگے ہاتھوں مسروقہ سامان کے ساتھ گرفتا ر کیا جاسکے ۔ پولیس ٹیم مشکوک افراد کا تعاقب کرتے ہوئے انکے ٹھکانے تک پہنچ گئی جہاں سے مسروقہ کیبل اور 7500 ریا ل برآمد ہوئے ۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
 
 

شیئر: