Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہری توانائی، سعودی اخبارات کا مرکزی موضوع

بدھ 14مارچ کوسعودی عرب کے معروف اخبار ات میں شائع ہونے والی اہم خبریں حسب ذیل ہیں:
 
عکاظ:
صفحہ اول کی شہ سرخی سعودی کابینہ کے فیصلے کے متعلق تھی جس کا عنوان”سعودی عرب نے جوہری توانائی سے متعلق قومی پالیسی کی منظوری دیدی“تھا۔تفصیلات میں نئے قومی پالیسی کی منظوری کے مثبت نتائج پر روشنی ڈالی گئی۔
صفحہ اول میں سعودی عرب کے مفتی اعلی کے حوالے سے خبر تھی”داعیوں کو چاہئے کہ وہ نرمی ، شفقت اور حکمت سے دعوت دیں۔
صفحہ اول کی تیسری اہم آرامکو کمپنی کے متعلق ہے: آرامکو کے حصص فروخت کرنے سے سعودی عرب میں 68بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
 
المدینہ:
المدینہ اخبار کی شہ سرخی بھی کابینہ کے متعلق تھی جس کا عنوان تھا”کابینہ نے ولی عہد کے دورے کو اطمینان بخش قرار دے دیا، پارٹ ٹائم ٹیچروں کو مستقل کیا جائے گا“
صفحہ اول کی خبر ہے: 987سعودی خواتین ڈرائیونگ سیکھنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
اخبار نے صفحہ اول پر جدہ کے مشرقی علاقہ حی السامر میں موجود چڑیا گھر پر متعلقہ محکمہ کی عدم توجہی پر روشنی ڈالتے ہوئے خبر شائع کی: جدہ کے چڑیا گھر میں 20گدھے باقی، حکام کی عدم توجہی۔
تفصیل میں ہے کہ حی السامر میں موجود چڑیا گھر جسے بند کئے ہوئے عرصہ ہوگیا وہاں اب صرف 20گدھے باقی ہیں جن کے کھانے پینے پر متعلق محکمہ پیسے خرچ کر رہا ہے۔
 
الوطن:
الوطن اخبار کے صفحہ اول کی خبر ہے: سرکاری اسکولوں کو ذاتی وسائل پر کام کرنے کی تجاویز پر غور۔
تفصیل میں ہے کہ وزارت تعلیم سرکاری اسکولوں کو ذاتی وسائل پر کام کرنے کے لئے متعدد تجاویز پر غور کر رہی ہے۔
صفحہ اول کی خبر ہے: میٹابولک بیماری کے مریضوں کے لئے خصوصی دودھ کا ڈبہ 500ریال میں فروخت۔
تفصیل میں ہے کہ وزارت صحت کی نگرانی کے فقدان کے باعث اس نادر مرض کے شکار لوگوں کو دودھ کے ڈبے خریدنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔
 
 

شیئر: