Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ، مسلمانوں سے نفرت کے مقابلے میں محبت بانٹنے کی منفرد مہم

لندن۔۔۔ برطانیہ میں انسدادِ دہشت گردی کی پولیس ملک کے مختلف شہروں میں متعدد افراد کو ملنے والے اس نفرت انگیز خط کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے جس میں مسلمانوں پر حملوں کی ترغیب دی گئی ہے۔اس خط میں 3 اپریل کو مسلمانوں کو سزا دینے کا دن کے طور پر منانے کا کہا گیا ہے۔نفرت پر مبنی اس خط کے حوالے سے لندن پولیس نے  بتایا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی یونٹ کے افسران اس خط کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ان کو اس حوالے سے متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب برطانیہ میں نفرت کے مقابلے میں تین اپریل کو مسلمانوں سے محبت کے دن کے طورپر منانے کی ایک منفرد مہم کا بھی آغازہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں مسلمانوں سے نفرت پرمبنی مواد پھیلانے کی ترغیب دی گئی وہیں سوشل میڈیا پر مسلمانوں سے محبت کی بھی ترغیب دی جا رہی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ’مینڈ کمیونٹی‘ کی جانب سے ’مسلمز لو ڈے ‘ کے عنوان سے مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت مسلمانوں کے ساتھ نیکی اور احسان کے ساتھ پیش آنے پر زور دیا گیا ہے۔برطانوی اخبار میٹرو کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلمانوں سے نفرت کے مقابلے میں محبت کے لئے جاری عوامی مہم کو زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

شیئر: