Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں فیکٹریوں کی تعداد 7759تک پہنچ گئی

جدہ .... وزارت صنعت و معدنی وسائل کا کہناہے کہ مملکت میں 2017ءکی آخری سہ ماہی تک فیکٹریوں کی تعداد 7759تک پہنچ چکی تھی جن میں 1.05ملین کارکن ہیں۔ عکاظ اخبار کی جانب سے جاری ہونے والی رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں صنعتوں کے قیام کے لئے 1.09ٹریلین ریال سرمایہ کاری کی گئی ہے۔2017ءکی آخری سہ ماہی کے حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید کہا گیا ہے کہ معدنیات کی صفائی کیلئے 1610 فیکٹریاں قائم ہیں۔ جبکہ ہیوی مشینری تیار کرنے والی فیکٹریوں کی تعداد 1087ہے۔ ربر کی مصنوعات بنانےوالی فیکٹریاں 1052ہیں۔غذائی مصنوعات کی فیکٹریاں چوتھے نمبر پر ہیں جن کی تعداد 794بتائی گئی ہے۔ کیمیکل مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹریوں کی تعداد 751ہے۔ واٹر فلٹریشن سے متعلق صنعتیں 340کے قریب ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئلے اور پیٹرولیم مصنوعات کی ری سائیکلنگ کی فیکٹریوں پر 94ارب ریال لاگت آئی ہے۔ معدنیات سے متعلق فیکٹریوں میں 2لاکھ سے زائد کارکن کام کرتے ہیں جبکہ غذائی اجناس تیار کرنے والی صنعتوں سے ایک لاکھ60ہزار کارکن وابستہ ہیں۔ ہیوی مشینری تیار کرنے والی صنعتوں میں ایک لاکھ15ہزار کارکن کام کرتے ہیں جبکہ کیمیکل فیکٹریوں میں ایک لاکھ کے قریب کارکن موجود ہیں۔ربر کی مصنوعات میں کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد 98000ہے۔

شیئر: