Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگیتر کو حیرت زدہ کرنے کا منصوبہ فلاپ ہوگیا

بروارفورس ،فالز، آئس لینڈ.... لوگوں کو حیرت زدہ کرنے کا شوق کبھی کبھار اتنا مہنگا پڑجاتا ہے کہ حیرت زدہ کرنے کی کوشش کرنے والا خود ہی تماشا بن جاتا ہے او راسکی سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ سب کیسے ہوا۔ ایسا ہی یہاں اس وقت دیکھنے میںآیا جب انتہائی خوشگوار موسم میں ایک شخص نے اپنی منگیتر کو پروپوز کرنے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسکا خیال تھا کہ اس طرح لڑکی اس سے مرعوب ہوجائیگی اور فوراً ہی اس کی پیشکش قبول کرلے گی۔ مگر اسکا منصوبہ اس وقت دھرے کا دھرا رہ گیا جب لڑکی کو حیرت زدہ کرنے کیلئے حاصل کردہ ڈرون ٹھیک اس وقت نیچے آگیا جب وہ گھٹنے کے بل لڑکی کو پروپوز کررہا تھا۔ موقع پر موجود افراد نے اس موقع کی دلچسپ وڈیو جاری کی ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ غالباً لڑکی بھی پہلے سے رضامند تھی اسلئے اس نے قبل از وقت اور اچانک لینڈ کرنے والے ڈرون کا برا نہیں منایااور دونوں کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ چند لمحوں بعد لڑکے نے جیب سے انگوٹھی نکالی اور اسے لڑکی کو پہنا دیا۔ بہت سے لوگو ںنے اس موقع کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے نت نئے تبصرے بھی کئے۔

شیئر: