Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2022 ء کے الیکشن میں شیو پال یادو کو راجیہ سبھا میں بھیجیں گے ، اکھلیش

 لکھنؤ..... سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک نیوز چینل پروگرام میں بیان دیا کہ 2022 میں اپنے چچا شیوپا ل یادو کو راجیہ سبھا بھیج دیں گے  ۔پروگرام میں  کنبے کے بکھرنے کے سوال پراکھلیش نے کہا کہ کوئی بھی کنبہ نہیں ٹوٹنا چاہئے۔ ہماراکنبہ بھی نہیں ٹوٹا ۔ کرسی تھی تو جھگڑا تھا۔ اب کرسی میں کوئی جھگڑا نہیں۔چچا شیوپال یادو سے رشتے کو لے کر جب اکھلیش یادو سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی من مٹاؤ نہیں ۔ ہم ہولی پرملے تھے۔ میں نے ان کے پاؤں چھوئے اور انہوں نے مجھے آشرواد دیا۔راجیہ سبھا سیٹ نہ دینے کے سوال پر بات کرتے ہوئے کہا میں آپ کو یقین دلادوں کہ 2022 میں میں چچا شیو پال سنگھ یادو کو راجیہ سبھا بھیج دوں گا۔ اگر وہ راجیہ سبھا میں رہیں گے تو بہت سی چیزیں بہتر ہوں گی۔ایس پی صدر نے کہا کہ نیتا جی نے مجھے کسی بھروسے پر وزیر اعلیٰ بنایا۔کیا میں کھرا نہیں اتر ا۔نیتا جی نے مجھے حکم دیا میں نے اسے پورا کیا۔ 23  مہینے میں ایکسپریس وے بنواکر اور اسے نیتاجی سے افتتاح کرادیا، جہاں لڑاکا طیارے بھی  اتر سکتے ہیں۔اکھلیش یادو نے کہا کہ میں ایک ہندو ہوں لیکن بیک ورڈ ہندو ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ میں بھی برت رکھتا ہوں لیکن کبھی اس کا پرچا ر نہیں کرتا۔

شیئر: