Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا نے پاکستان کی رکنیت بحال کردی

زیورخ:فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن لگائی گئی پابندی فوری طور پر اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی رکنیت سمیت تمام حقوق بحال کر دیے ہیں۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 2 دھڑوں میں طاقت کے حصول کی جنگ جاری تھی جسے دیکھتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے فیڈریشن کے معاملات کو دیکھنے کیلئے ایک ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا تھاتاہم فیفا نے فیڈریشن کے معاملات میں سیاسی مداخلت کے باعث اکتوبر 2017 ءمیں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی تھی۔گزشتہ دنوں عدالت نے فیفا کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے فیڈریشن کے 2015ءکے انتخابات کو تسلیم کر لیا جس کے نتیجے میں رکنیت کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی۔فیفا نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت فوری طور پر بحالی کی جاتی ہے اور فیفا قوانین کے مطابق ان کی رکنیت کے تمام تر حقوق بھی فوری طور پر بحال کئے جاتے ہیں۔ پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم سمیت فیڈریشن سے منسلک تمام ٹیمیں فیفا کے زیر انتظام عالمی مقابلوں میں دوبارہ حصہ لے سکتی ہیں۔فیفا کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے اراکین اور آفیشلز اب فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے ترقیاتی پروگراموں، کورسز اور ٹریننگ سے استفادہ کر سکیں گے۔ 

شیئر: