Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے نووا 3 ای بیس مارچ کو متعارف کرایا جائے گا

ہواوے کمپنی 20 مارچ کو نووا 3 ای اسمارٹ فون چین میں پیش کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی نے تقریب کے دعوت نامے بھی ارسال کردیے ہیں۔ اسمارٹ فون میں ممکنہ طور پر 5.84 انچ ڈسپلے اور کرن 670 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گے. اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہوگا۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3350 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کو نیلے سفید اور سنہری رنگ میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر: