Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائنسدانوں نے 5نئے اقسام کے سیب بھی دریافت کرلئے

ہیوسٹن.... ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر کے سائنسدان مختلف نئے نئے انکشافات کررہے ہیں اور ذیابیطس کی اقسام کے بارے میں بتایا گیاہے کہ حقیقتاً یہ بیماری صرف 2قسم کی نہیں ہوتی بلکہ اسکی اقسام کی تعداد 5ہوگئی ہے۔ اب انکا دعویٰ یہ ہے کہ انہوں نے سیبوں کی 5نئی اقسام کا سرا غ لگالیا ہے اور یہ سمجھ لیا گیا تھا کہ وہ نیست و نابود ہوچکی ہیں۔ زمانے سے لاپتہ ان سیبوں کی دریافت شمالی ایڈاہو اور مشرقی واشنگٹن کے علاقوں سے ہوئی ہے۔ مقامی اخبار ہیوسٹن ٹریبون کا کہناہے کہ سائنسدانوں کی ٹیم کو ان نایاب سیبوں کا سراغ پالوز کے زرعی علاقے سے ملا ہے۔ یہ وہی سیب ہیں جنکا تذکرہ علم زراعت اور کاشتکاری کی قدیم کتابوں میں بھی ملتا ہے۔

شیئر: