Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برلن میں انسدادِ دہشتگردی کا نیا مرکز

برلن ۔۔۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن کے جرائم کے تفتیشی ادارے نے انسداد دہشتگردی کے نئے منصوبے کے تحت شہر کے ایک تاریخی علاقے میں ایک نئے تفتیشی مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ 1200 اعلیٰ تربیت یافتہ پولیس افسران پر مشتمل ایک ایلیٹ فورس  کو انسداد دہشتگردی کے اس نئے مرکز میں تعینات کیا جائیگا۔ تعیناتی کا مقصد کسی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات کرنا ہے۔ اس نئے مرکز پر 125 ملین یورو کی لاگت آئے گی۔

شیئر: