Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجرفیڈرر انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

انڈین ویلز: عالمی نمبر ون سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر جنوبی کوریا کے ہیون چنگ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرانڈین ویلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ کروشیا کے نوجوان کھلاڑی بورنا کورچ سے ہوگا ۔ راجر فیڈرر نے کورین حریف کو ایک گھنٹہ 23منٹ کے مقابلے میں5-7اور1-6سے شکست دیدی۔ ہیون چنگ نے پہلے سیٹ میں تو اپنے تجربہ کار حریف کا قدرے مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن دوسرے سیٹ میں وہ جلد ہمت ہار گئے اور مایہ ناز کھلاڑی راجر فیڈرر کا سامنا نہ کر سکے۔

شیئر: