Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت

ریاض..... وزارت محنت و سماجی فروغ نے سرمایہ کاری بورڈ کے تعاون سے استقدام اور گھریلو ملازمین کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دیدی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ استقدام او رگھریلو ملازمین فراہم کرنے والے غیر ملکی ادارے سعودی عرب میں کام کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے انہیں ضابطوں کے مطابق لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند غیر ملکی اداروں کے پاس 3سال کا تجربہ اور ویب سائٹ ہونی چاہئے۔ 

شیئر: