Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا امریکی فیشن:انگوٹھی پہننے کے بجائے انگلیوں میں ہیرا پیوست کروائیں

نیویارک.... کروڑ پتی امریکیوں میں اب ایک نیا فیشن آیا ہے اور وہ ہیرے کی انگوٹھیاں پہننے کے بجائے چھوٹا سا ہیرا اپنی انگلی میں پیوست کروا رہے ہیں۔ویسٹ ولیج میں نیویارک اسٹوڈیو کے مالک سام عباس کاکہناہے کہ بے شمار مرد اور خواتین انگلیوں میں ہیرا جڑنے کیلئے ہمارے پاس آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ صاف کرنے کے بعد انکی کھال کے چھوٹے سے حصے کو چیر کر ایک خوبصورت ہیرا انگلی میں پیوست کردیا جاتا ہے۔ اس سارے کام میں صرف 10منٹ لگتے ہیں جس کے لئے ہم 100 ڈالر چارج کرتے ہیں تاہم اس میں ہیرے کی قیمت شامل نہیں۔ ادھر ڈاکٹروں نے اس سارے عمل پر تشویش ظاہر کی ہے کیونکہ انکا کہنا ہے کہ اس سے انگلی کو نقصان پہنچنے کا پورا خطرہ ہے۔ دوسری جانب سام عباس کا کہناہے کہ ہمارا کام انتہائی صاف ستھرا ہے اور ہر چیز کو ہم اسٹرلائز کرتے ہیں۔ جلدی ڈاکٹر مونیکا ہالم نے کہا کہ انسانی جسم سے چھیر چھاڑ ویسے بھی غلط ہے۔ یہ سب کچھ آپریشن کے ذریعے تو ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ٹیٹو بناتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے اسی طرح ڈائمنڈ فٹ کرنے میں بھی تکلیف ضرور ہوتی ہے تاہم اسکے باوجود لوگ اس طرح ڈائمنڈ پہننے میں خوشی محسوس کررہے ہیں۔ بے شمار لوگوں نے اسکی تعریف کی ہے اورکہا کہ وہ بھی اسی طرح انگوٹھی کے بجائے ہیرا پیوست کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ زخم مندمل ہونے میں 20ہفتے تک لگ جاتے ہیں۔
 

شیئر: