Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوٹین چوتھی مرتبہ روسی صدر منتخب

ماسکو۔۔۔ روس میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ مکمل ہو گئی ۔پوٹین کی چوتھی مرتبہ مزید 6سال کےلئے صدر منتخب ہوگئے۔صدارتی دوڑ میں8 امیدوار میدان میں تھے۔  سرکاری ایگزٹ پول کے مطابق پوٹین نے  73.9  فیصد ووٹ لئے ۔68سالہ پو ٹین گزشتہ18 برس سے برسر اقتدار ہیں۔ وہ 3 مرتبہ صدر اور ایک مرتبہ  وزیر اعظم کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔دریں اثناء روسی اپوزیشن  ارکان نے صدارتی  الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے ہیں۔ ایک این جی او نے   1,764 بے ضابطگیوں کے بارے میںبتایاہے۔  مبصرین  کو ان کے کام سے روکے جانے کا الزام ہے۔  روس کے مرکزی  الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :روسی الیکشن کمیشن پر 15ملکوں کے سائبر حملے
 

شیئر: