Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلباءکا احتجاج، ٹرینیں معطل

 ممبئی....سینٹرل ریلوے کی ٹرینیں منگل کی صبح اس وقت نہ چل سکیں جب ہزاروں اپرنٹس طلباءنے اپنی ریل روکو تحریک شروع کی۔ یہ طلباءمستقل ملازمت دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ بتونگا اور دادر ریلوے اسٹیشنوں پر صبح 7بجے سے یہ احتجاج شروع ہوا۔ بعد میں 12 بجے احتجاج ختم ہونے کے بعد ٹرینیں دوبارہ چل سکیں۔ حکام کے مطابق مظاہرین کی تعداد 3ہرار سے زیادہ تھی۔ ان میں سے بیشتر لوگ پنجاب اور مدھیہ پردیش سے آئے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ انکی تعداد 10ہزار تھی۔

شیئر: