Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : عمارت کی چھت پر بنا کچن سیل ، 300 کلو اشیائے خورونوش ضبط

 مکہ مکرمہ..... ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نے عمارت کی چھت پر بنائے گئے ہوٹل کے باورچی خانے کو بند کردیا ۔ سیل کئے جانے والے کچن سے 300 کلوگرام سے زائد اشیائے خورونوش ضبط کر کے تلف کر دی گئیں ۔ سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے اجیاد کی ریجنل بلدیہ کے ڈائریکٹر عبداللہ الزایدی نے بتایا کہ تفتیشی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں ایک ہوٹل نے عمارت کی چھت پر امور صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باورچی خانہ بنایا ہوا ہے جہاں کھانا پکا کر ہوٹل میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔ اطلاع ملنے پر تفتیشی ٹیم نے ہوٹل کے کچن پر چھاپا مارا جہاں حفظان صحت کے اصولوں کی مکمل طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی کندگی سے کھانا تیار کیا جاتاتھا ۔ تیار شدہ کھانے کے اطراف میں حشرات الارض آرام سے پھر رہے تھے جبکہ گوشت اور سبزیوں کو انتہائی غیر مناسب طریقے سے رکھا گیا تھا جس سے کھانے والے بیماری کا شکار ہو سکتے تھے ۔ بلدیہ کے ذمہ دارکا کہنا تھا کہ ہوٹل اوراسکے کچن کو سیل کرکے مالکان کے خلاف چالان کیا گیاہے ۔ 

شیئر: