Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر کو مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس ہوگا، ارکان سے حاضری کا مطالبہ

ریاض:مجلس شوری نے پیر کو ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کااعلان کرتے ہوئے تمام ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس میں ان کی شرکت لازمی ہے۔ کسی رکن کی طرف سے کسی بھی وجہ سے غیر حاضری قابل قبول نہیں ہوگی۔ مجلس شوری کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہنگامی اجلاس 11بجے شروع ہوگا۔ کسی بھی رکن شوری کی طرف سے غیر حاضری کا کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مجلس شوری نے ہنگامی اجلاس بلانے کے اسباب واضح نہیں کئے نہ ہی ارکان کو ایجنڈے سے آگاہ کیا ہے۔ 
 

شیئر: