Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش : اے ٹی ایم لٹیروں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکار زخمی

مدھیہ پردیش۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے کولارس قصبہ میں گزشتہ شب مقامی بینک کے اے ٹی ایم لوٹنے والے 4بدمعاشوں نے پولیس دستے پر حملہ کرکے شدیدزخمی کردیااوراہلکار کی بندوق چھین کر فرار ہوگئے۔کولارس کے اعلیٰ پولیس افسرسجیت بھدوریا نے بتایا کہ رات تقریباً ایک بجے لٹیرے آگرہ ، ممبئی ہائی وے پر نصب ایس بی آئی بینک کا اے ٹی ایم لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران گشتی سیکیورٹی فورس کے اہلکارسنیل بنسل اور انل بنکرنے انہیں دیکھ لیا۔ جونہی سیکیورٹی اہلکار بدمعاشوں کو پکڑنے کیلئے آگے بڑھے انہوں نے لوہے کی سلاخوں سے حملہ کردیا جس سے سنیل شدید زخمی ہوکر زمین پر ڈھیر ہوگیااور بدمعاش اس کی بندوق لیکر فرار ہوگئے۔پولیس نے  چھان بین کے بعد لوٹی ہوئی بندوق گوڑھا روڈ سے برآمد کرلی اور زخمی اہلکار کو گوالیار اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرادیا۔کولارس کے اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ دفعہ 394اور دفعہ397کے تحت لٹیروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -اوورچارجنگ کیخلاف ٹرینوں میں بلنگ مشینوں کی تنصیب

شیئر: