Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدود الشمالیہ میں شاہ عبدالعزیز محل، وزیٹرز کے لیے کھول دیا گیا

محل کے میوزیم میں نایاب تصاویر اور تاریخی اشیا بھی رکھی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
مملکت کے شمالی سرحدی علاقہ کے قدیم قصبے ’لینہ‘ میں شاہ عبدالعزیز کے تاریخی محل کو وزیٹرز اور سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو کے زیر اہتمام ’درب زبیدہ موسم سرما سیزن‘ کے تحت جاری تفریحی تقریبات کے تحت وزیٹرز کو دس روزہ تاریخی و ثقافتی تجربے سے روشناس کرایا جائے گا۔
اس خصوصی تفریحی و تاریخی تجربے کے ذریعے وزیٹرز کو قدیم محل اور اس کے ماحول سے روشناس کراتے ہوئے ماضی کے تاریخی ادوار، واقعات اور داستانوں کو قریب سے محسوس کرنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔ اس ضمن میں تعارفی ٹورز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جن کے دوران محل اور علاقے کی تاریخ بھی بیان کی جائے گی۔
محل میں موجود میوزیم میں نایاب تصاویر اور تاریخی اشیا بھی رکھی گئی ہیں، جو سعودی ریاست کے قیام کے دور کی مختلف یادوں اور واقعات کی عکاس ہیں۔

 تاریخی محل میں قدیم اشیا بھی رکھی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں مختلف روایتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن کے ذریعے آنے والوں کو علاقے کے مقامی ثقافتی ورثے اور تاریخی شناخت کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے ’درب زبیدہ موسمِ سرما سیزن‘ کے تحت جاری سرگرمیوں کا مقصد سیاحتی و ثقافتی تجربات کو مزید بھرپور بنانا، علاقے کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کو نمایاں کرنا اور مقامی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

 

شیئر: