Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران سمیت سب کے لئے کھلے ہیں،شیری رحمان

کراچی ...سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرسینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ حاصل کرنے میں ناکامی کے باوجود پیپلزپارٹی کے دروازے عمران خان سمیت سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقررہونے کے بعد سینیٹرشیری رحمن کراچی پہنچیں تو ائیرپورٹ پرجیالوں اورپارٹی رہنماں نے ان کا استقبال کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرشیری رحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں دھکیل دیا ۔ ملک میں معاشی و اقتصادی بدحالی چل رہی ہیں اور اب پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کرکے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل 50 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ ہمارے دور حکومت میں تیل فی بیرل 140 ڈالر تھا اس وقت بھی پٹرول کی قیمتیں کم تھی مگر اس کے باوجود حکومت مہنگا پٹرول فروخت کررہی ہے ہر مہینے ایک نیا سر چارج لگایا جارہا ہے۔شیری رحمان نے حکمران جماعت پر انتشار پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کیوں نکالا کا جواب اب سینیٹ میں انہیں بتائیں گے کہ آپ کو کیوں نکالا۔حکمرانوں کو اب ہرفورم پر جواب دینا ہوگا۔شیری رحمان نے کہاکہ انٹرنیشل کرکٹ ملک میں بحال ہوئی ہے جو خوشی کی بات ہے پی ایس ایل کا میچ دیکھنے ضرور جانگی۔ 
مزید پڑھیں:آئیں نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں،شہباز شریف

شیئر: