جاپان کے شہر اوساکا میں جاری ایکسپو 2025 میں سعودی پویلین 22 سے 25 جولائی کے درمیان کئی کاروباری ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔
یہ نمائش کے موضوع ’تھِیم ویک فائیو‘ کا حصہ ہے جس کا عنوان ’لرننگ اینڈ پلیئنگ‘ ہے جو 17 سے 28 جولائی تک جاری رہے گی۔
پروگرام کا مقصد جاپان اور سعودی عرب میں باہمی ثقافت اور بزنس میں مل جل کر کام کرنے کو فروغ دینا اور مصنوعی ذہانت کے زمانے میں سعودی عرب کے ڈیجیٹل، تعلیمی اور ثقافتی انیشیٹیوز کو اجاگر کرنا ہے۔

بائیس جولائی کو ’کلچرل ڈیویلپمنٹ فنڈ‘ ’آرٹ آف پلے: انٹگریٹنگ کلچر اِن ٹُو لرنِنگ انوائرنمنٹ‘ کے عنوان سے ایک سیشن پیش کرے گا جس میں پینل یہ معلوم کرنےکی کوشش کرے گا کہ ثقافت، فنون اور میراث کیسے تعلیمی نظام میں بہتری لا سکتے ہیں، تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھا سکتے ہیں اور نوجوانوں کو صنعت کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔
خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد الحسین، ’موزن اے آئی‘ کے سی ای او اور ڈاکٹر وفا السبیل، جو بچوں کی لائبریری کی بانی ہیں، شامل ہوں گے۔ اس سیشن کو موڈریٹ کرنے کی ذمہ داری ریم بوساعتی کو سونپی گئی ہے۔
اسی روز ’دا سپورٹس آف آل فیڈریشن‘ ایک پینل کی میزبانی کرے گی جس کا عنوان ’لرننگ تھرو پلے‘ ہوگا۔
گفتگو میں اس بات پر فوکس ہوگا کہ یہ انیشی ایٹیو جو صرف ایک سکول میں شروع کیا گیا تھا، وسیع ہوتے ہوتے ملک گیر ماڈل تک کیسے پہنچ گیا جس میں جسمانی مشاغل، ہر کسی کی شمولیت اور کمیونٹی کی آسودگی اور صحت مندی شامل ہے۔

25 جولائی کو ’دا میوزک کمیشن‘ ’اے آئی اینڈ کریٹیو آرٹ‘ کے عنوان سے سیشن منعقد کرے گا جس میں ڈیجٹل پلیٹ فارم ’میوزک اے آئی‘کی اہمیت کو نمایاں کیا جائے گا جو مصنوعی ذہانت کو استعمال کرکے موسیقی کی تعلیم اور پرفیشنل ترقی میں تعاون کرتا ہے۔
اس سیشن میں خطاب کرنے والوں میں منار الحویتی اورثیقر الغوینم شامل ہوں جبکہ اس سیشن کو موڈریٹ کرنے کے فرائض احمد الکرکناوی انجام دیں گے۔
تمام سیشن سعودی عرب کے پویلین کے ہب میں منعقد ہوں گے اور ان کو جاپانی زبان میں لائیو پیش کیا جائے گا۔
یہ ایونٹس ایک سو پچاس ایسے سیشنز کا حصہ ہیں جن کا فوکس بزنس ہے اور جو چھ ماہ تک جاری رہیں گے۔ یہ سیشن سرمایہ کاری، پائیداری، اختراع اور تعلیم پر مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کریں گے۔
سعودی عرب کا پویلین مغربی دروازے کے قریب ’کنیکٹنگ زون‘ میں واقع ہے اور روزانہ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا۔ پویلین کی سرکاری ویب سائٹ پر پروگرام کی مکمل تفصیلات موجود ہے۔