دوحہ: وزارت تجارت نے دکانوں کے مالکان کو مختلف اشیاءتولنے کے لئے جدیدالیکٹرانک ترازو استعمال کرنے کاہدایت کی ہے۔ وزارت اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دکانیں معیاری الیکٹرانک ترازو استعمال کرنے کی پابند ہیں۔ یہ فیصلہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔ اشیاءتولنے کے بعد صارف کو بل دینا بھی ضروری ہے۔مقامی اخبار العرب کے مطابق تمام دکانوں کو جدید ترازو استعمال کرنے کے لئے فروری2017تک مہلت دی گئی ہے۔