Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں مٹھائیوں کا غیرقانونی کارخانہ سیل، کارکن فرار

کارخانے میں حفظان صحت کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی تھی(فوٹو،سبق نیوز)
محائل عسیر ریجن کی بلدیہ کی ٹیموں نے رہائشی علاقے کے ایک فلیٹ میں غیرقانونی طورپر قائم کیے گئے مٹھائیوں کے کارخانے کو سیل کردیا۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ میں ادارہ صحت عامہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے رہائشی علاقے کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں انتہائی غیرمعیاری طریقے سے مٹھائیاں تیار کی جارہی تھیں۔
ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم کے وہاں پہنچتے ہیں کارخانے میں کام کرنے والے 7 افراد عقبی دروازے سے فرار ہوگئے۔ کارخانے میں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کیا جارہا تھا جو کسی طرح قابل قبول نہیں۔
تفتیشی ٹیم نے کارخانے کا جائزہ لیا تو انکشاف ہوا کہ کارکن جس طرح مٹھائی تیارکی جاتی تھی وہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی تھی۔
مٹھائی تیار کرنے کے بعد انہیں بڑی ٹرے میں انہیں سوکھانے کےلیے کھلی دھوپ میں رکھا جاتا تھا جبکہ اسٹور کیے جانے والی جگہ کی صفائی بھی مناسب نہیں تھی علاوہ ازیں جو کارکن وہاں کام کرتے تھے وہ بھی غیرقانونی تھے انکے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا۔
دوسری جانب حائل ریجن کے ڈائریکٹر بلدیہ کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیمیں معاشرے کی سلامتی اور لوگوں کی حفظان صحت کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی کارروائیاں کرتی رہتی ہیں تاکہ اس قسم کے حالات کا تدارک کیا جائے۔

 

 

شیئر: