Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی فورسز نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا

کراچی:پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیڈیم کی تلاشی لینے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔پی ایس ایل فائنل کےلئے نیشنل اسٹیڈیم کے اردگرد سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اسٹیڈیم کے چاروں طرف 80 کیمرے لگا دیئے گئے ہیں جنہیں 20 ایل سی ڈیز پر مانیٹر کیا جائے گا ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کے اندر اور باہر 80 کیمروں کی مدد سے نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے جس کےلئے کنٹرول روم میں 20 ایل سی ڈیز نصب کردی گئی ہیں۔انچارج کنٹرول روم کے مطابق کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جائے گا اوراسٹیڈیم سے متصل سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے نمبر بھی کیمروں کی رینج میں ہوں گے ۔براڈ کاسٹرز کا عملہ میچ کو دنیا بھر میں براہ راست دکھانے کےلئے مصروف عمل ہے۔ شائقین کےلئے اسٹیڈیم کے گیٹ دوپہر 12 بجے کھولے جائیں گے جنہیں 5 بجے بند کردیا جائے گا۔ شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کےلئے شٹل سروس بھی 12 بجے شروع ہوگی جس کے ذریعے تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے قریب پہنچایا جائے گا، بسیں جہاں اتاریں گی وہاں سے پیدل اسٹیڈیم جاناہوگا۔

شیئر: