Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل ا سٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی انتظامات مکمل

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 3کے فائنل کےلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔تماشائیوں کےلئے اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 12 بجے کھل جائیںگے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکار جبکہ ٹریفک کے 1600 اہلکار تعینات رہیں گے۔ا سیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کےلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران پی ایس ایل فائنل کے سیکیورٹی انتظامات پر بریفینگ دی۔پی ایس ایل فائنل کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے اندر سیکیورٹی رینجرز کے حوالے ہو گی۔ نیشنل اسٹیڈیم آنے والے راستوں کو صبح 11 بجے سے نیو ٹاون، حسن اسکوائر اور ڈالمیا روڈ کی جانب سے بند رکھا جائے گا۔ تماشائیوں کو ا سٹیڈیم لانے کےلئے شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔ میچ دیکھنے کےلئے آنے والے افراد صرف موبائل فون ساتھ لا جا سکیں گے جبکہ کھانے پینے کے ا سٹال انتظامیہ کی جانب سے لگائے جائینگے۔میچ کےلئے پارکنگ کا انتظام وفاقی اردو یونیورسٹی کے گراونڈ میں ہے۔ ناصر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ میچ کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھیں۔ فائنل میچ پر پوری دنیا کی نظریں ہوں گی اور اس ایونٹ کی کامیابی سے ملک میں کرکٹ کی نئی راہیں کھلیں گی۔

شیئر: