Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناجیہ رسول مارشل آرٹ میں پہلی پرائیڈ آف پرفارمنس

اسلام آباد:پاکستان کی تائی کوانڈو پلیئر ناجیہ رسول مارشل آرٹ میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔کھیلوں کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ناجیہ رسول خان کو گزشتہ روز حکومت پاکستان کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔پاکستان کی اسٹار خاتون ایتھلیٹ ناجیہ رسول تائی کوانڈو کے کھیل میں ہیوی ویٹ کیٹیگری میں 10 سال تک چیمپیئن رہیں۔ناجیہ رسول اب تک عالمی سطح پر پاکستان کےلئے 3 چاندی اور کانسی کے میڈلز جیت چکی ہیں۔انہوں نے یو ایس اوپن تائی کوانڈو ورلڈ چیمپئین شپ 2016 ءکے مقابلوں میں شاندار کامیابی اپنے نام کی اور پہلا عالمی سلور میڈل جیتا۔ناجیہ نے امریکہ، ازبکستان، چین اور کوریا سے عالمی معیار کے کوچنگ کورسز بھی کر رکھے ہیں۔

شیئر: