Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نظام آباد: آٹو زرعی کنویں میں گر گیا، 12 افراد ہلاک

حیدرآباد..... تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں سڑک کے کنارے زرعی کنویں میں آٹو گرپڑنے کے سبب 12افراد غرق ہوگئے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں نظام آباد کے مپکال اور منڈورا مواضعات کے درمیان پیش آیا۔ 10لاشیں جن میں 4خواتین اور 6بچوں کی ہیں تاحال کنویں سے نکالی جاچکی ہیں۔ مزید 2 لاشوں کے کنویں میں ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ماہر تیراکوں کے ذریعہ لاشوں کو نکالنے کا کام کیا جارہا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ آٹو کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا کیونکہ آٹو مسافروں سے بھرا ہوا تھا۔ حادثہ کے وقت آٹو تیز رفتاری سے جارہا تھا۔ سڑک سے گزرنے والے اور پولیس وہاں پہنچی اور آٹو میں سوار افراد کو کنویں سے نکالنے کیلئے راحت کام شروع کردیا۔ اطلاع ملتے ہی کلکٹر اور دیگر اعلیٰ افسر بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔

شیئر: