Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کا سفر آسان بنانے والا ’روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو‘ کیا ہے؟

حج سیزن شروع ہوتے ہی ’روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو‘ کا ذکر بار بار سننے کو ملتا ہے جس کے تحت عازمینِ حج کی سعودی امیگریشن اور دیگر سفری کارروائیاں روانگی سے پہلے ہی اپنے ملک کے ایئرپورٹس پر مکمل کر لی جاتی ہیں۔
اس سہولت کی بدولت سعودی عرب پہنچنے پر عازمین حج کو طویل انتظار اور امیگریشن کے مراحل سے نہیں گزرنا پڑتا جس سے سفر زیادہ آسان، تیز اور آرام دہ ہو جاتا ہے۔
سعودی عرب نے حج کے سفر کو جدید اور سہل بنانے کے لیے ’روٹ ٹو مکہ‘ انیشیٹیو کا آغاز 2017 میں کیا تھا جو سعودی وژن 2030 کا ایک اہم حصہ ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے مکہ روٹ انیشیٹیو نے 12 لاکھ 54 ہزار 994 حجاج کرام کو خدمات فراہم کی ہیں۔
یہ منصوبہ سعودی وزارت داخلہ کی قیادت میں وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت حج و عمرہ اور وزارت اطلاعات کے اشتراک سے چلایا جا رہا ہے۔ اس بارے میں مزید جانیے حارث خالد سے

شیئر: