Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں جمعرات 14 مئی کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں جمعرات کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔  
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ہو گئی۔ 
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 958 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو چاندی کی قیمت میں بھی 65 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں  چاندی فی تولہ قیمت 9 ہزار 204 روپے مقرر ہوئی۔ 
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 890 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 10  ڈالر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 700  ڈالر ہو چکی ہے۔
اس طرح فی اونس چاندی کی قیمت 87.20  ڈالر  تک پہنچ گئی۔

شیئر: