Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کا امارات پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ میں براہِ راست کردار ادا کرنے کا الزام

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ’متحدہ عرب امارات نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت تک نہیں کی‘ (فوٹو: اے ایف پی)
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ میں متحدہ عرب امارات پر متحرک کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو انڈیا میں ہونے والے ’بریکس‘ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ متحدہ عرب امارات نے اس جارحیت میں ایک متحرک پارٹنر کا کردار ادا کیا ہے۔‘
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ’یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ امارات نے ان حملوں میں حصہ لیا اور شاید ہمارے خلاف براہِ راست کارروائی بھی کی۔‘
عابس عراقچی نے اسرائیل کی جانب سے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان کی ‘خفیہ‘ ملاقات کا حوالہ بھی دیا، اس ملاقات کی ابوظبی نے تردید کی ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی ’مہر‘ کے مطابق عباس عراقچی نے ’ہم آہنگی اور خیرسگالی کے طور پر‘ اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کا نام نہیں لیا۔
عباس عراقچی نے اماراتی نمائندے کے بیان کے جواب میں کہا کہ ’جب ایران پر حملے شروع ہوئے تو انہوں نے مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا۔‘

شیئر: