Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 3:اسلام آباد یونائیٹڈ دوبارہ چیمپیئن بن گئی

 
کراچی: پی ایس ایل 3کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی کے بلے باز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 148 رنز بناسکے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کیا۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سامی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کامران اکمل اور اندرے فلیچر نے اننگز کا بہت محتاط انداز میں آغاز کیا۔ پچھلے میچ کے ہیرو اور فائنل سے پہلے تک سب سے زیادہ اسکور بنانے والے کامران اکمل 9 گیندوں پر صرف ایک رنز بناکر سمیت پٹیل کا شکار بنے۔محمد حفیظ بھی 8رنز بنا کرسمیت پٹیل کا شکار ہوئے ۔ اندرے فلیچر 21رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کرس جورڈن اور لیام ڈاسن نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 52 رنز کااضافہ کیا داری بنانے میں کامیاب رہے تاہم کرس جورڈن36اور ڈاسن33رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ کپتان ڈیرن سیمی نے دفاعی انداز اپنایا جو انہیں مہنگا پڑا اور 6 گیندو ں پر 6رنز بنا کر پویلین جانا پڑا۔حسن علی بھی 5 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ وہاب ریاض نے 14 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آوٹ بناکر آخری وقت میں پشاور زلمی کااسکور 148رنز تک پہنچا دیا۔ شاداب خان نے 3، سمیت پٹیل، حسین طلعت نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف اور محمد سمیع نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک روئنچی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا اور کھل کر اسٹروکس پلے کیا اور پاور پلے کے 6 اوورز میں 66 رنز کی شراکت قائم کی۔ پشاور زلمی کو پہلی وکٹ 96 رنز دیکر حاصل ہوئی جب روئنچی 26 گیندوں پر 5 چھکے اور 4 چوکے لگا کر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے اور ایونٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ۔لیوک روئنچی کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا ۔ صاحبزادہ فرحان نے 33 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی ، کپتان جے پی ڈومینی2رنز بناکر جورڈن کی گیند پر کیچ اینڈ بولڈ ہوگئے۔حسن علی نے پہلے 2 اوورز میں 31 رنز دیے لیکن تیسرے اوور میں ایک رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سمیت پٹیل اور اپنے پیارے دوست شاداب خان کو بھی آوٹ کیا۔ کامران اکمل نے عمید آصف کی گیند پر آصف علی کا مشکل کیچ چھوڑ کر جو پشاور زلمی کی جیت کی روشنی مدھم کردی اس کے بعد بہت آصف علی نے حسن علی کو لگاتار 3 چھکے لگا کرٹیم کو17ویں اوور میں 3وکٹوںسے فتح دلا دی۔ فائنل سے پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں گلوکارہ آئمہ بیگ، فرحان سعید، شہزاد رائے، اسٹرنگز بینڈ اور علی ظفر نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے محظوظ کیا، تقریب کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی،کامران اکمل اور حسن علی نے اسٹیج پر رقص بھی کیا۔
 

شیئر: