Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں سعودائزیشن کی خلا ف ورزیوں پر 13 دکانیں بند

دمام... وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی تفتیشی ٹیموں نے مارکیٹس میں سعودائزیشن کی خلاف ورزیوں پر 13 دکانیں بند جبکہ 9 کو انتباہی نوٹس جاری کر دیئے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت محنت کے ریجنل ڈائریکٹر منصور بن علی نے کہا کہ وزارت محنت کی جانب سے رینٹ اے کار سیکٹر ،زنانہ ملبوسات فروخت کرنے والی دکانوں اور موبائل فون کی خرید و فروخت کے مراکز میں غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے ۔ اس ضمن میں وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے الخبر ریجن کی متعدد مارکیٹوں کا دورہ کیا تاکہ سعودائزیشن کے حوالے سے یقین دہانی کی جاسکے ۔ ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ٹیموں نے ریجن کی 124 دکانوں میں تفتیش کی جن میں سے 75 دکانوں پر سعودیوں کو کام کرتے ہوئے پایا جبکہ 13دکانوں پر خلاف ورزی پر چالان کاٹے گئے اور 9 دکانوں کو دیگر خلاف وزیوں پر انتباہی نوٹس جاری کئے گئے ۔ دورانِ تفتیش 29دکانیں بند تھیں ۔ وزارت محنت کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ سعودائزیشن کی مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو روزگار کے مواقع میسر آ ئیں ۔ 

شیئر: