Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک افواج شمالی شام میں اپنی کارروائیاں بڑھا رہی ہیں، اردگان

انقرہ..... ترکی افواج شمالی شام میں اپنی عسکری کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھا رہی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں اگلا ہدف ’تل رفعت‘ نامی شہر ہو گا۔ اردگان کے بقول جلد ہی تل رفعت کا انتظام سنبھالنے کے بعد یہ آپریشن اپنی تکمیل کو بھی پہنچ جائے گا۔ یاد رہے کہ ترکی نے شامی کرد جنگجوﺅں کے خلاف جنوری میں فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ ترک صدر کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب انقرہ حکومت نے عفرین پر مکمل قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 

شیئر: