Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس، شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی،37 افراد ہلاک

ماسکو .... روسی حکام نے سائبیریا کے شہر کیمیروو کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 37 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ 69 افراد لاپتہ ہیں جن میں2 سال سے 17 سال تک کے 41 بچے شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آگ کی ابتدا ونٹر چیری کمپلیکس نامی ایک شاپنگ سینٹر کی بالائی منزل سے ہوئی۔ اس وقت اس شاپنگ سینٹر میں قائم سینیما ہالز میں بہت سے افراد فلم دیکھ رہے تھے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں لوگوں کو کھڑکیوں سے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔کھڑکیوں سے دھوئیں کے بادل باہر آ رہے تھے جبکہ آگ پر قابو پانے والے عملے شاپنگ کمپلیکس کو خالی کرانے میں سرگرم تھے۔کیمیرووکے نائب گورنر ولادیمیر چیرنو نے کہا ہے کہ ایک سینیما ہال سے 13 لاشیں ملی ہیں جبکہ ایمرجنسی سروس نے تقریباً 100 افراد کو عمارت سے نکالا ہے۔آتشزدگی کی وجوہ کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے ۔
 

شیئر: