Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم پاکستان

ہم نے قائداعظم کو دیئے گئے اہداف حاصل نہیں کئے، منتخب حکومتوں کو گرایا جاتا رہا، پی ایم این کی تقریب
* * * *
جاوید اقبال ۔ ریاض
* * * *
     پاکستان مسلم لیگ(ن) ریاض کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پروقار جمہوری عمل کی تشکیل ہے اور جب جب ملک سے جمہوریت کی بساط لپیٹی گئی معاشرے نے ترقی معکوس کی۔ وہ پی ایم ایل (ن) ریاض کے زیر اہتمام ایک معطم میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں صدارتی خطاب کررہے تھے۔قبل  ازیں ایم ایل این سعودی عرب کے سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالحمید گجر نے کہا کہ پاکستان برادری ازم سے نکلے گا تو ترقی کریگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ 3انتخابات ہوجائیں گے تو ملک راہ راست پر آئیگا۔
    بزم ریاض کے صدر سید تصدق گیلانی نے کہا کہ انگریزوں نے ڈھاکا کی نفیس ململ بنانے والے صنعتکاروں کے انگوٹھے کٹوا  دیئے تھے تاکہ برطانوی کپڑا منڈی میں قبول ہو۔ تھنکرز فورم کے صدر محمد خالد رانا نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ نازک حالات سے گزرتاآرہا ہے اور جب اس کے حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہم خود اسے گڑھے میں گرا دیتے ہیں۔ مجلس پاکستان کے سیکریٹری جنرل حافظ عبدالوحید فتح محمد نے کہاکہ قائداعظم نے عثمانیہ یونیورسٹی میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ اسلام میں اطاعت صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کیلئے ہوتی ہے۔ پی ایم ایل این ، آزاد کشمیر کے سینیئر رکن سردار شعیب نے کہا کہ 23مارچ یوم احساس زیاں اور تجدید عہد ہے ۔
     ڈاکٹرز فورم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد نے کہاکہ پاکستانی ایک فعال قوم ہیں اور اپنے سارے مسائل  حل کرلیں گے۔ قومی وطن پارٹی سعودی عرب کے چیئرمین اقبال ودود نے واضح کیا کہ ملک میں پارلیمان کی بالادستی ہر حال میں رہنی چاہئے۔ پی ایم ایل (ن) کے میڈیا کوآرڈینیٹر ملک محمود اعوان نے اس بات پر زور ددیا کہ ناقابل تسخیر پاکستان ہی ہماری نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مجاہد قائم خانی نے کہا کہ 72برسوں میں قائداعظم کے دیئے اہداف ہم پورے نہیں کرسکے۔ انڈس فورم کے صدر ذیشان قاضی نے کہا کہ قوم کا فرض بنتا ہے کہ قائد کے خوابوںکو تعبیر دے۔ ممتاز کشمیری رہنما محمد اصغر قریشی نے کہا کہ بزرگ نسل کو چاہئے کہ نوجوانوں پر ملک کے اہداف واضح کرے۔ اے این پی کے سینیئر نائب صدر ظہور احمد خان نے نصیحت کی کہ قوم اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد عابد شمعون چاند نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ عمر خالد نے ملی نغمہ اور رانا خادم حسین نے اپنا پنجابی کلام پیش کرکے محفل لوٹ لی۔ یوتھ ونگ کے ارکان  نے علاقائی رقص پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گییا۔ چھوٹے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -آسٹریلین کالج کویت کے زیر اہتمام کلچرل ویک کا انعقاد

شیئر: