Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ ڈینیئلز کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن۔۔۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کی جانب سے تعلق اور  زبان کھولنے کی صورت میں نتائج بھگتنے کی دھمکی دینے کے الزام کو درست نہیں سمجھتے۔ٹرمپ کے ترجمان راج شاہ نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ ٹرمپ اس غلط روش میں کسی طور پر ملوث تھے۔یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اْن کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے 2016ء  کے صدارتی انتخابات سے کچھ ہی عرصہ قبل اپنی جیب سے اداکارہ کو 130000 ڈالر ادا کئے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات کا ہمیشہ عدالت سے باہر ہی تصفیہ ہوتا ہے۔ ٹرمپ کے بارے میںترجمان نے کہا کہ اْنھوں نے ہمیشہ اِن الزامات کو مسترد کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ 39 سالہ اداکارہ جن کا اصل نام اسٹیفنی کلفرڈ ہے متضاد بیانات دیتی رہی ہیں،  وہ کئی بار ٹرمپ کے ساتھ تعلق کو رد کر چکی ہیں، ابھی وہ یہ کہ رہی ہیں کہ وہ سچ بول رہی ہیں کہ نیواڈا میں منعقد ہونے والے گاف ٹورنامنٹ کے دوران وہ اْن سے ملی تھیں۔راج شاہ نے ڈینیئلز کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ 2011ء  میں اپنی بیٹی کے ہمراہ لاس ویگاس کے ایک فٹنس مرکز جاتے ہوئے نامانوس شخص نے انہیںدھمکی دی۔

شیئر: