سیالکوٹ بھگدڑ کیس: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی ویل چیئر پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی
معروف ٹک ٹاکر انصر جٹ عُرف مسٹر پتلو منگل کو ویل چیئر پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ان کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ سیالکوٹ میں 31 اکتوبر کو مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
