Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی، ڈیزل بھی سستا  

پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 06 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے کمی کا اعلان کیا۔
بدھ کی رات اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 362 روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 369 روپے 06 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔‘
اسی نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 391 روپے 52 پیسے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔
 اوگرا حکام کے مطابق ’پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ قیمتیں جمعرات 15 نومبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔‘
اوگرا کے حکام کا کہنا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی عالمی مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔‘

شیئر: