سعودی وزیر داخلہ کی بلغاریہ کی صدر سے ملاقات، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے بدھ کو صوفیہ میں بلغاریہ کی صدر الیانا یوتووا اور وزیر اعظم رومن رادیو سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ بلغاریہ اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

سعودی وزیر داخلہ نے بلغاریہ کی صدر الیانا یوتووا کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ الیانا یوتووا بلغاریہ کی پہلی خاتون صدر ہیں۔
بلغاریہ کی صدر اور وزیر اعظم نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کو نشانہ بنائے جانے والے حملوں کی مذمت اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں سعودی عرب اور بلغاریہ کے تعلقات کا جائزہ، سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
