سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر زور
قریبی رابطے برقرار اور مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
علاقائی کشیدگی میں کمی، سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے بحرانوں کے سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات جاری رکھنے اور سفارتی روابط رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
